جمعہ, 19 اپریل 2024


ہمدرد ولیج اسکول اور ہمدرد پبلک اسکول کے تحت عید کارڈ کے مقابلے کا انعقاد 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ہمدرد پبلک اسکول اور ہمدرد وولیج اسکول کی جانب سے 24ویں عید کارڈ کمپٹیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں سماجی کارکن اور ٹی وی آرٹسٹ جہاں آرا حئی بطور مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے تعلیم و تر بیت کا کام اداروں کوبنانے سے بہت پہلے ہی شروع کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ بچپن میں ہمدرد کی ادویات اور مشروبات کے ساتھ آنے والے کتابچے میں موجود پریوں ،جنوں اور بھوتوں کی کہانیاں ہوا کرتی تھی ان کہانیوں میں بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کیا جاتا تھا۔

 

اس موقع پر ممتاز آرٹسٹ مقبول احمد،اکرم پال اور سید مسعود علی بھی موجود تھے جنھوں نے ججز کی فرائض انجام دیتے ہوئے پہلی ،دوسری اور تیسر ی پوزیشن کے لئے کارڈکا انتخاب کیا،تقریب میں اسکول ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم ،ہیڈ مسٹریس صباء خالد،امبرین مسعوداور امتیاز علی بروہی کے علاوہ کثیرتعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی ، تقریب میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد ،ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالعنان کے علاوہ دیگر ‍شرکاﺀ بھی موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment