ھفتہ, 20 اپریل 2024


کراچی: سندھ صوبائی کل جماعتی کانفرنس،تعلیمی بجٹ  میں 15 فیصد اضافے کا مطالبہ

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سندھ کی مشترکہ سیاسی جماعتوں نے سندھ میں معیاری تعلیم  کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے مشترکہ اعلامیے کی منظوری دے دی ۔  الف اعلان  کے تحت ہونے والی کانفرنس میں ایم کیو ایم ، پی ایم ایل (ن) ، پی ایم ایل (فنکشنل )، پی ایم ایل  (کیو)، جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، ایس این پی، ایس یو پی، ایس ٹی پی اور جسقم  کے رہنما بھی شامل تھے ۔ 

 

رہنماوں نے  سندھ صوبائی کل جماعتی کانفرنس میں تعلیمی بجٹ  میں 15 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رہنماوں نے جن نکات کی منظوری دی ان میں سندھ مفت اور لازمی تعلیم 2013کے تحت رولز آف بزنس بنائے جائیں ، اور اسکا عملی نفاذ یقینی بنایا جائے۔  سندھ میں اسکولوں سے باہر  5 سے 16 سال کے 7.3ملین بچوں کو اگلے سال مرحلہ وار  اسکولوں میں داخل کروایا جائے ۔اسکولوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے کم از کم 500پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے ۔ 

 

سندھ کے تعلیمی بجٹ 2015-2016 میں سکینڈری شعبے کے لیے  40 فیصد حصہ مختص کیا جائے۔ اسکولوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے کم از کم 500پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے ۔ اساتذہ اورطلبہ تناسب  صوبائی حکومت کے مقرر  کردہ معیار ، 40 فیصد طلبا کے لیے ایک استاد کے مطابق کیا جائے ۔ صوبے میں   شعبہ تعلیم کی صورتحال کے پیش نظر  سندھ کے بجٹ کا 30 فیصدشعبہ تعلیم کے لیے مختص کیا جائے ۔ بجٹ میں 6039کےاسکولوں کی فوری مرمت اور تعمیر کے لیے خاطر خواہ رقم رکھی جائے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment