جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی کےشعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کےزیراہتمام اسٹوڈنٹس کےانتخابات کل ہونگے

 

جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام اسٹوڈنٹس ایگزیکیٹو کونسل کے انتخابات 21 فروری 2019 ءکو صبح 10:00 تا4:00 بجے شام شعبہ ہذا میں منعقد ہوں گے جس میں طلبہ کو ان کی مرضی کے مطابق طلبہ قیادت منتخب کرنے موقع فراہم کیا جائے گا۔

شعبہ ہذا میں باقاعدگی کے ساتھ اس طرح کے انتخابات کا انعقاد کیا جاتاہے اور انتخابات میں جمہوری روایات اور اقدار کا بھر پور خیال کیا جاتاہے۔ان انتخابات سے نہ صرف طلبہ کی قائدانہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آتی ہیں بلکہ شعور اور آگاہی میں بھی اضافہ ہوتاہے اور طلبہ کو عملی زندگی میں آنے سے قبل اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوانے کا بھر پور موقع فراہم کیا جاتاہے۔

چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں سے نہ صرف ڈیپارٹمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوتاہے بلکہ دنیا کو جامعہ کراچی کے حوالے سے ایک واضح پیغا م جاتاہے کہ جامعہ کراچی میں اب بھی ایسے شعبہ جات موجود ہیں جو وسائل کی کمی کے باوجودطلبہ کی عملی تربیت میں اپنا کردار اداکررہے ہیں ۔اس طرح کے ایونٹس دنیا بھرمیں نہ صر ف جامعہ کراچی کا وقار بلند کررہے ہیں بلکہ اس طرح کے ایونٹس کے تواتر سے انعقاد کی وجہ سے جامعہ کراچی ملکی وغیر ملکی مبصرین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment