جامعہ کراچی نے بی ایس سی سال اول ،دوئم اور سال ودوئم باہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی ایس سی سال اول ،دوئم اور سال ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔
بی ایس سی سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 5350 روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 9000 روپے فیس کے ساتھ 22 فروری 2019 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ لبینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔