کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم زیر اہتمام گزشتہ روز ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے یوبی ایل بینک تا سینٹرل کیفے ٹیریا آگاہی واک کی گئی۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر معروف بن رئوف نے کہا کہ مذکورہ واک کا مقصد صحت کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا اور مختلف بیماریوں کے بارے میں آگاہی ،علامت اور اس کی بروقت تشخیص کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
جبکہ مشیر امور طلبہ داکٹر سید عاصم علی نے کہا کہ اپنی صحت کا فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے کہ اس بات کا انحصار آپ پر ہے کہ آپ بروقت بیماری کی تشخیص کروائیں یا اسے مزید پیچیدہ ہونے کے لئے چھوڑدیں۔انکے علاوہ ڈاکٹر سلمان زبیر اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔