جمعہ, 22 نومبر 2024


اساتذہ کی غفلت پر شوکاز نوٹس جاری

کراچی: انٹرکےامتحانات سے 10 روز قبل آٹھ اساتذہ کو فارغ کردیا گیا، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نےامتحانات سے 10 روز قبل 8 ملازمین کوشوکازنوٹس جاری کردیے، جن ملازمین کو نوٹس جاری کیے ان میں 5 ملازمین نے اطلاع دیئے بغیرچھٹی کرلی تھی جبکہ 2 ملازمین نےمخصوص کالجزکے 800 سےزائد امتحانی فارم چھپالئےتھے تاکہ انفارمزکے طلبا وطالبات کے امتحانی مراکز ان کے مرضی کےمطابق کئے جائیں۔ شوکازنوٹس جاری کئےجانے والوں میں آئی ٹی سیکشن کے منیجر بھی شامل ہیں جنہوں نےغلط ایڈمیٹ کارڈ تیار کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment