کراچی : کراچی انسٹی ٹیوٹ آف پاور انجینئرنگ میں 15 ویں کانووکیشن کاانعقاد کیاگیا، کانووکیشن میں بچور مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجوں کو پورا کرنے کے لئے تعلیم بہت اہم ہے
طلباءو طالبات بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہی ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، جوہری پاور ٹیکنالوجی میں اہل افرادی قوت کو فروغ دینے میں (کےائی این پی او ای ) کا کردار قابل تحسین ہے۔
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف پاور انجینئرنگ کی کاوشوں کوسراہتےہوئے کہنا تھا کہ مجھے یہ سننے کر خوشی ہوئی کہ (کے ائی این پی او ای) اب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اور ایپلا ئڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) کے ساتھ منسلک ہے،
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی و خوشحالی کے منازل طے نہیں کرسکتا
تحقیق پر مبنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے،حکومت اعلی تعلیمی اداروں کی اہمیت سے مکمل طور پر واقف ہے.
کانووکیشن کے بعد گورنر سندھ نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف پاور انجینئرنگ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔