منگل, 07 مئی 2024


عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد

کراچی : عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا این ای ڈی کے الحاق سے پہلا بذات خود منعقدہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہفتے کے روز این ای ڈی گراوونڈ میں منعقد کیا گیا۔ اس سے قبل سالانہ تقریب اسناد جامعہ ہمدرد میں منعقد کئے جاتے تھے۔ تقریب کی صدارت گورنرسندھ و چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی عمران اسمائیل نے کی۔ جلسہ تقسیم اسناد میں 271 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

الیکٹریکل انجینئرنگ بیج 2015 سے 147طلبہ، بیچلرزآف کمپیوٹرسائنس سے 55 طلبہ جبکہ بیچلرزآف سافٹ ویئرانجینئرنگ سے 69 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئ۔ تینوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے6 طلبہ کو سونے کے تمغوں کے ساتھ 25 ہزار نقد انعامات دیئے گئے جبکہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 4 طلبہ کوانسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کی جانب سے بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سسٹم سے ہادر خان، الیکٹرانک انجینئرنگ سے مرزا سیف علی بیگ، پاورانجینئرنگ سے طلحہ یوسف جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن سے سید علی حسنین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ بیچلرز آف کمپیوٹر سائنس میں محمد اسامہ نے پہلی پوزیشن جبکہ سافٹ ویئرانجینئرنگ میں سفیان احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی کے پیچھے والدین کی کوششیں ہوتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ اس ملک میں سب کچھ ہے، پاکستان میں آگے بڑھنے کے مواقع ہیں، آپ ہمت کریں،اللہ مدد کرنے والا ہے - گورنر سندھ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی صورت میں حکومت نوجوانوں کو موقع دے رہی ہے کہ وہ ملک کے اندر رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرسکیں گے.انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دورمیں پاکستان تھائی لینڈ ، دبئی اور ملائشیا سے کہیں آگے تھا ،ایک بار پھر ساری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اور پاکستان پھر سے ابھر رہا ہے۔ آپ جیسے نوجوانوں کی محنت اس ملک کو اور آگے لے کر جائے گی ۔  وائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی سروش لودھی نے تمام طلبہ کو ڈگری تفویض کی اور مبارک باد دی۔

 اس موقع پر ڈائیریکٹرعثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈاکٹرظہیرعلی سید نے کہا پچھلے 25 سالوں میں 4000 طلبہ یو آئی ٹی سے گریجویٹ کر چکے ہیں اور دنیا بھر میں ہمارا نام روشن کر رہے ہیں۔جسکی ایک مثال یہاں موجود ہمارے مہمان خصوصی مسٹر فوار لہر،ایم ڈی اسٹارم فائبر ہیں جبکہ دنیا کا تیسرا ایتھیکل ہیکر شاہ میرعامربھی عثمان انسٹیٹیوٹ کا ہی چمکتا ستارہ ہے۔ اپنے نئے انجینئرز سے بھی ہمیں ایسی ہی امیدیں ہیں کہ وہ اس ادارے کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

 اس موقع پر پرووائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر طفیل ، ریجسٹراراین ای ڈی یورنیورسٹی غضنفر حسین ، بورڈ میمبر عثمان میموریل فاونڈیشن اور یوآئِ فیکلٹی میمبرز بھی موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment