جمعرات, 21 نومبر 2024


انٹر کے پہلے مرحلے کے امتحانات قابل تحسین ہیں،سپلا

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضی،کراچی ریجن کے صدر پروفیسر فیروز الدین صدیقی،پروفیسر عامر الحق،پروفیسر عزیز اللہ میمن و دیگر نے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئر مین پروفیسر انوار احمد زئی،ناظم امتحانات محمد عمران خان نے امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے اہم تعلیم انقلابی اقدامات اٹھائے

جس سے نقل کی بیخ کنی۔جعل سازی کو روکنے میں بہت مدد ملی ہے۔سپلا کے رہ نماؤں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت موثر ثابت ہوا ہے جس کو اہلیان کراچی قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔سپلا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ انتطامیہ اور بالخصوص پروفیسر انوار احمد زئی اور محمد عمران خان چشتی کا ویجیلنس ٹیموں کے ایکشن پر فوری جواب دینا اور موقع پر پہنچنا قابل تحسین ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment