ایمز ٹی وی (ایجو کیشن) دو روزہ ایجوکشن ایکسپو 2015 بدھ کوپاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گئی جس کا افتتاح وفاقی وزیر طلاعات و نشریات پرویز رشید نے کیا، اس کے بعد وہ تمام اسٹالز پر گئے اورتعلیمی اداروں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرتے رہے۔ ایکسپو میں 70 سے زیادہ سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں سے 60 سٹالز ملک بھر کی یونیورسٹیز نے لگائے ہیں ، دیگر سٹالز میں ایمبرائیڈری اور پراجیکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ پہلے ہی دن ایکسپو میں طلبہ اور طالبات کا رش رہا۔ اس موق پر وفاقی وزیر طلاعات و نشریات پرویز رشید نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد سے طلبہ کے لئے آسانی ہو گی اور ان کو معلومات کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہو گے کہ وہ کس شعبے میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر بھی پر ویز رشید کے ہمراہ تھے