ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعہ کراچی کےوائس چانسلرکاتعین نہ ہوسکا

کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کے انتقال کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نئے وائس چانسلر کا تقرر نہیں کیا جاسکااور نہ ہی کسی سینئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جس کے باعث ملازمین کے مسائل بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔
 
ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کے مطابق ایسوسی ایشن کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوچکا ہے لیکن شیخ الجامعہ کا تقرر نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائرڈ پنشنر زکی پنشن رکی ہوئی ہے ۔ اسپتال میں داخل ملازمین کے بلز کی ادائیگیاں بھی رک گئی ہیں ۔اس کے علاوہ 60 سیکیورٹی گارڈز کی ڈیلی ویجز تنخواہ بھی ادا نہیں کی جاسکی ہے ۔ لیو انکیشمنٹ ادا نہ ہونے کی وجہ سے تمام ملازمین جامعہ اور ان کے اہل خانہ عید کی تیاریوں سے محروم ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ قائم مقام شیخ الجامعہ کا تقرر جلد کیا جائے ۔
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment