ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) لاہور ہائیکوٹ نے وزارت تعلیم کو پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں ماہانہ فیسوں کی وصو لی روکنے کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے وزارت تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں فیسوں کی وصولی سے منع کیا گیا۔مگر اس کے باوجود پرائیویٹ اسکول مالکان بچوں سے موسم گرما کی تعطیلات میں فیسیں وصول کر رہے ہیں۔ ای ڈی او نے عدالت کو بتایا کہ اسکولوں کو فیس وصول کرنے سے روکا۔ شکایت پر متعلقہ اسکول کے خلاف کاروائی کریں گے، عدالت نے قرار دیا کہ یہ مفاد عامہ کا مسئلہ ہے۔ محکمہ تعلیم اخبارات میں اشتہار جاری کرنے کے ساتھ اسکولوں کے باہر نوٹس چسپاں کروا کر دو جون کو رپورٹ پیش کے