ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ کونسل آف پر وفیشنلز کے زیر اہتما م گز شتہ روز دو تلوار سے متصل گروانڈ میں ’’یوتھ ‘‘سیمینارمنعقد ہوا جس میں انجینئر ز ،ڈاکٹر ز ، وکلا ء سمیت مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔
یوتھ سیمینار سے سینیٹر خو ش بخت شجا عت، سابق صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان و رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری اور سی او پی کے انچارج طحہ ٰ احمد خان نے خطاب کیا ۔ سمینار میں مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے اراکین پارلیمنٹ سے سوالات کئے اور نوجوانوں کی فلاح بہبود اوراور مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کی ۔
سینٹر خوش بخت شجاعت نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں کوٹا سسٹم کے نام پر تعلیم یافتہ اورہنر مند نوجوانوں کا استحصال کیاجارہا ہے جبکہ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ نوجوان ہی کسی بھی ملک میں صحیح اور مثبت لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کیاجائے اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیاجائے۔
رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہاکہ وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو تعلیم کو دل لگا کر حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے سیمینارر میں شریک مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے اپنے شعبوں میں دلجمعی سے کام کریں اور کونسل آف پروفیشنلز کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کو قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کا تحفہ دیں ۔