جمعہ, 03 مئی 2024


’ہوبٹ‘ کا پہلا شمارہ 1,37,000 پاؤنڈ میں نیلام

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) برطانوی مصنف جان رونلڈ ٹولکین کے 1937 میں تحریر کردہ مشہور ناول ’دی ہوبٹ‘ کا پہلا شمارہ لندن میں ایک لاکھ 37 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوا ہے۔ اس کتاب پر مصنف کے ہاتھ کی تحریر کردہ چند سطریں بھی موجود ہیں۔

 

یہ ناول مشہور نیلام گھر سودیبیز میں بچوں کی کتب اور متعلقہ فن پاروں کی نیلامی کے دوران ریکارڈ قیمت پر خریدا گیا۔ نیلام گھر نے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا ہے تاہم اس کا یہ ضرور کہنا ہے کہ یہ اندازے سے تقریباً دوگنی قیمت پر فروخت ہوا۔ سودیبیز کے اندازوں کے مطابق یہ ناول 70 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہو سکتا تھا۔ اس فروخت سے ’ہوبٹ‘ کے فرسٹ ایڈیشن کی زیادہ سے زیادہ قیمت پر فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

 

اس سے قبل 2008 میں اس کی ایک کاپی 60 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کی گئی تھی۔ جے آر آر ٹولکین نے یہ کتاب لیڈز یونیورسٹی میں اپنی ایک طالبہ کیتھرین کلبرائیڈ کو دی تھی۔ٹولکین نے اس کتاب پر جو سطور تحریر کی تھی وہ انھی کی ایک اور کتاب ’دی لوسٹ روڈ‘ سے ہے۔

 

’ہوبٹ‘ میں مصنف نے بلبو بیگنز کا کردار اور ’ون رنگ‘ کو متعارف کروایا تھا جو بعد میں انھی کے ناولوں کے سلسلے ’لارڈز آف دی رنگز‘ میں سامنے آئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment