جمعہ, 26 اپریل 2024


جامعہ کراچی بزنس اسکول کےتحت ایم بی اےایگزیکٹومیں داخلوں کااعلان کردیاگیا

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کےتحت ایم بی اے ایگزیکٹومیں داخلوں کواعلان کردیاگیاہے۔اعلامیےکےمطابق داخلہ فارم 1000روپےکےعوض 17سے25جون تک حاصل اورجمع کرائےجاسکتےہیں۔فارم یوبی ایل بینک کاؤنٹر واقع سلورجوبلی گیٹ اور یوبی ایل مین کیمپس برایچ جامعہ کراچی کےعلاوہ یوبی ایل برانچ ناظم آباد چارنگی اور پی آئی ڈی ہاؤس برانچ سےدستیاب ہونگے۔داخلےکےلئے داخلہ ٹیسٹ 28جون کو صبح 10بجے جامعہ کراچی بزنس اسکول میں منعقد ہوگاجبکہ میرٹ لسٹ 2جولائی کوآویزاں کی جائےگی۔انٹرویو4اور5جولائی کوصبح 10بجےہوگا۔کامیاب امیدواروں کی فہرست 10جولائی کوجاری کی جائےگی۔13 سے16 جالائی تک کامیاب امیدوار اپنافارم وفیس جمع کراسکیں گےجبکہ کلاسزکاآغاز 25جولائی سےہوگا۔واضح رہے کہ داخلےکےلئےآخری ڈگری پروگرام میں طلبہ کےکم ازکم 45فیصد مارکس ہونا لازمی ہےجبکہ پروفیشنل ڈگری رکھنےوالےبھی داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment