ایمزٹی وی(ایجوکیشن ) محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی میں بی بی اے(آنرز) بی ایس اینڈ ایم ایس کپیوٹر سائنس اور ایم بی اےبزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلوں کااعلان کردیاگیاہےجو اس ماہ کی26 تاریخ تک جاری رہیں گے،اس سلسلےمیں یونیورسٹی کی مارننگ اور ایوننگ کلاسوں میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کےلئے ایک انفارمیشن سیمینار بروز ہفتہ 20جون کو 3 بجے ماجو کراچی کیمپس آدیٹوریم شارع فیصل میں منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں داخلے پری ایڈمیشن ٹیسٹ میں کامیابی کی بنیاد پر دئےجاتے ہیں۔ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کوان کےاعلٰی تعلیمی ریکارڈ کومدنظر رکھتے ہوئے ان کےلئےملکی اور غیر ملکی اسکالرشپ کابندوبست کرنے کےساتھ فیسوں میں رعایات بھی دی جاتی ہے۔نیزخونی رشتہ رکھنےوالےزیرتعلیم طلبہ کو یونیورسٹی فیس میں 25فیصد تک رعایات بھی دی جاتی ہےعلاوہ ازیں طلبہ کو نصابی کتب بھی یونیورسٹی لائبریری سےفراہم کی جاتی ہیں۔