کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام ہفتہ طلبہ 2019 کا آغاآج سے ہو رہا ہے جو کہ صبح 10 بجے سے شام گئے تک بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال میں جاری رہے گا جس میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ 200 سے زائداسکول اور 800 سے زائد طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں آج 9 دسمبر کو مقابلہ حسن قرات 10دسمبر کو مقابلہ نعت خوانی 11 دسمبر کو اردو تقریری مقابلہ 12 دسمبر کو انگریزی تقریری مقابلہ 13 دسمبر کو سندھی تقریری مقابلہ اور 14 دسمبر کو مقابلہ ملی نغمہ منعقد ہوگا۔
ان مقابلہ جات میں منصفین کے فرائض اپنے اپنے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والےخواتین و حضرات انجام دیں گے اس کے علاوہ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں سرٹیفکیٹ کا بھی اجرا کیا جائے گا جبکہ نتائج کا اعلان بھی اسی دن پروگرام کے اختتام پر کر دیا جائے گا۔
اس مقابلے کے حوالے سے چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہم نے میٹرک بورڈ میں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اسی پلیٹ فارم سے طلبہ میں چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ہونگی۔
پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی خواتین وحضرات سے اس پروگرام کی کوریج کرنے کی درخواست ہے۔