ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
ناظم امتحانات نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11227 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 10959 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 4305 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 39.28 فیصد رہا۔
محمدعمران خان چشتی نے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 10296 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 9845 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3957 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.19 فیصد رہا۔
خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 90امیدواررجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات میں شریک ہوئے اور تمام امیدوار کامیاب رہے اس طرح کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔
ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 318 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 315امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 161 امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی، ان امتحانات میں کامیابی کا تناسب 51.11فیصد رہا، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 38امیدواررجسٹرڈ ہوئے جبکہ 33امیدوار وں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 27 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 81.82 فیصد رہا۔