جامعہ کراچی: رمضان المبارک کے دوران افطار تک کھانے پینے کی تمام دکانیں اور طعام خانے بند رہیں گے
جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ،غیر تدریسی عملہ اور طلبہ وطالبات کیمپس میں احترام رمضان کا بطور خاص خیال رکھیں،رمضان المبارک کے دوران جامعہ کراچی کی حدود (کیمپس )میں دن میں کھانا ،پینا قطعاً منع رہے گا اورافطار تک کھانے پینے کی تمام دکانیں اور طعام خانے بند رہیں گے۔رمضان المبارک کے دوران اقامت گاہوں میں دن کے وقت کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔البتہ جامعہ کراچی کے سینئر میڈیکل آفیسر کے صداقت نامہ پر بیمار وں کے لئے کھانے کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔