منگل, 16 اپریل 2024


جامعہ کراچی: ماہ صیام میں صاحب ثروت طلبا کو غریبوں کی ”امداد “ کرنا چاہیئے، شیخ الجامعہ

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن ) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے طلبہ وطالبات سے کہا ہے کہ ماہ صیام ،خیروبرکت کا مہینہ ہے جس میں عبادات اور تزکیہ نفس کا اہتمام اس مقدس مہینہ کا جزولاینفک ہے نہ صرف یہ بلکہ جامعہ کراچی کے صاحب ثروت طلبہ وطالبات کو غریب و نادار خاندانوں کی دل کھول کر امداد کرنا چاہیئے، یاد رہے کہ حقوق العباد کی ادائیگی عین عبادت ہے۔ ہمیں رب کائنات کے حضور توبہ و استغفار کا ورد ہمہ وقت کرنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ترقی وخوشحالی عطا کرے ،خطے میں امن و استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment