جمعہ, 22 نومبر 2024


موسم سرماکی تعطیلات ختم،والدین اور بچوں کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی: کراچی میں شدید سردی کے باوجود تعلیمی ادارےکھل گئے.جس کی وجہ سے بچوں اور والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویززیرغورنہیں کہ اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث ایسی اطلاعات گردش میں تھیں کہ شاید چھٹیوں میں اضافہ ہوجائے تاہم سندھ کے سیکریٹری برائے ایجوکیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیاجارہاہے،یکم جنوری دوہزار بیس سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں سردی میں اچانک اضافے کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا جائے گا،جبکہ کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ آج اسکول معمول کے مطابق کھلیں ہے۔

دوسری جانب  پنجاب اورخیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری 2020ء تک اضافہ کردیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment