کراچی: سیکریٹری تعلیم سندھ احسن منگی کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق تعطیلات 31 دسمبر تک جارہیں گی اوریکم جنوری سے اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں سردی میں اچانک اضافے کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا جائے گا،جبکہ کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ آ ج اسکول معمول کے مطابق کھلیں ہے۔
دوسری جانب پنجاب اورخیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری 2020ء تک اضافہ کردیا گیا ہے۔