جمعہ, 22 نومبر 2024


یتیم بچوں کے لئے تفریحی میلےکاانعقاد

کراچی : کراچی کے ایک معروف پارک میں یتیم بچوں کے لئے تفریحی میلےکاانعقاد کیا گیا۔ میلے میں بطور مہمان ِ خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں موجود 4.2 ملین ناخواندہ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی مہم کا موجودہ حکومت بھرپور ساتھ دے گی کیونکہ ایسے ہی اقدامات سے ملک میں مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ موجودہ حکومت صوبے کے پسماندہ اور غیر مراعات یافتہ گھرانوں کے بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے ہونے والی فلاحی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے گی انھوں نے کہا کہ غریب اور یتیم بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، اور تفریح کے لیے کی جانے والی کوششیں لائق تحسین ہیں اور ایسے اقدامات اٹھانے والے فلاحی اداروں کی بھرپور اعانت کی جائے گی۔نہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے جی سی ٹی جیسے مستند فلاحی اداروں کی بھرپور مدد کرے تاکہ وہ اپنی بےلوث خدمات کا دائرہ صوبے بھر میں وسیع کر سکے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی سی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد سعید نے اپنے فلاحی ادارے سے منسلک عطیات دینے والے افراد کا بھرپور شکریہ ادا کیا اورکہا کہ کہ ایسے ہی بے لوث تعاون کی بدولت ان کا ادارہ اپنے رفاعی سکولوں کے نیٹ ورک میں موجود 1600 سے زائد بچوں کی بھرپور کفالت اور بحالی کے اقدامات ہرسال اٹھا رہا ہےانہوں نے کہا کہ صرف صوبہ سندھ میں ناخواندہ بچوں کی تعداد 4.2 ملین ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تعلیمی نظام کی بہتری اور دستیاب وسائل کا شفاف استعمال ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جی سی ٹی نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز 25 سال پہلے کراچی کے ضلع غربی کے دور دراز کے ایک علاقے میں اپنا پہلا سکول قائم کرکے کیا۔ اس سکول میں 50 طالب علم اور ایک استاد تھا۔ آج جی سی ٹی کے نیٹ ورک میں طالب علموں کی تعداد 29 ہزار ہے جن کو چودہ سو قابل اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ جی سی ٹی ان علاقوں میں اسکولوں کا قیام عمل میں لے کر آئ جہاں پر پہلے کوئی پرائیویٹ یا سرکاری سکول موجود نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جی سی ٹی نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز 25 سال پہلے کراچی کے ضلع غربی کے دور دراز کے ایک علاقے میں اپنا پہلا سکول قائم کرکے کیا۔ اس سکول میں 50 طالب علم اور ایک استاد تھا۔ آج جی سی ٹی کے نیٹ ورک میں طالب علموں کی تعداد 29 ہزار ہے جن کو چودہ سو قابل اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ جی سی ٹی ان علاقوں میں اسکولوں کا قیام عمل میں لے کر آئ جہاں پر پہلے کوئی پرائیویٹ یا سرکاری سکول موجود نہ تھا۔

واضح رہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment