کراچی : جامعہ این ای ڈی کے تحت، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرزپاکستان،کراچی کی معاونت سے 31جنوری کو ”مدراَرتھ ڈے“ منایا جائے گا،
اس موقع پر نمازِ جمعہ کے بعد مسجدبیتِ معمور تاوزیٹر گیٹ تک ریلی نکالی جائے گی جس کے مقاصدمیں ماحول دوستی اور خود اپنی صحت سے دوستی میں کردار ادا کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہرجمعے کو جامعہ این ای ڈی کے کراچی میں موجود تینوں کیمپس سمیت تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی میں صبح ساڑھے آٹھ تا شام ساڑھے چار بجے تک ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پرایک برس تک پابندی عائد ہوگی۔
جامعہ ترجمان کے مطابق2021 تک کاربن فُٹ پرنٹ کی تخفیف کے ذریعے کیمپس کو کاربن نیوٹرل بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔
پابندی کا اطلاق جامعہ کے اساتذہ، اسٹاف اور آنے والے تمام افراد سمیت طالب علموں پر ہوگاجنھیں پوائنٹ سے گیٹ پر اُتاراجائے گاجب کہ معذور اور بیمارافراد اس سے مثتنی ہوں گے۔