جمعہ, 22 نومبر 2024


کانووکیشن میں طلبہ کی رجسٹریشن کرانے کی تاریخ میں 28 فروری2020تک توسیع

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کی سربراہی میں کانووکیشن برائے2020کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کانووکیشن میں شرکت کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن کرانے کی تاریخ میں 28 فروری2020تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس میں سال2012سے2019تک کے گریجویشن، ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کامیاب طلبہ اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk  پر دستیاب ہے جسے آن لائن پُر کیا جاسکتا ہے۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ5ہزار روپے کا پے آرڈرکسی بھی بینک سے بنواکر منسلک کرنا ہوگا۔کانووکیشن کی معلومات کی فراہمی کیلئے گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسزمیں کاؤنٹر بنادیئے گئے ہیں۔اجلاس میں رئیس کلیہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام شعبہ جات کے چیئرمینزکو اس بات کا پابند کریں کہ ان کے شعبے کے تمام اساتذہ 2019 کے امتحانات کے نتائج جلد از جلد شعبہ امتحانات میں جمع کرادیں۔

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر،رکن سینیٹ ڈاکٹر سید طاہر علی،سابق ارکان سینیٹ ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، نجم العارفین،خزانچی عاصم بخاری، ناظم امتحانات غیاث الدین،ڈپٹی رجسٹراراسٹیبلشمنٹ ثمرہ ضمیر،ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک راشدہ خاتون سمیت رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین اورانچارج کلیہ اسلامی تعلیمات ڈاکٹررابعہ مدنی نے بھی شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment