جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ این ای ڈی میں ایک بارپھر”مدراَرتھ ڈے"منعقد

کراچی : جامعہ این ای ڈی کے تحت، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرزپاکستان،کراچی کے تعاون سے7فروری کو ”مدراَرتھ ڈے“ کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے وزیرِاعلی سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضی وہاب بھی جامعہ کو کاربن نیوٹرل بنانے میں کردار ادا کریں گے، جامعہ کی عائد کردہ پابندی کا احترام کرتے ہوئے مرتضی وہاب، گیٹ سے ایڈمنسٹریشن بلاک سائیکل پر سواری کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ جمعے مسجدبیتِ معمور تاوزیٹر گیٹ ریلی نکالی گئی تھی۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ2021 تک کاربن فُٹ پرنٹ کی تخفیف کے ذریعے،جامعہ کو کاربن نیوٹرل بنایا جائے گا دیگر جامعات سمیت ہر سطح پر اس اقدام کو معاشرتی بہتری کے لیے اُٹھایا جاسکتا ہے۔

پابندی کا اطلاق جامعہ کے تمام کیمپسز سمیت تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ، اسٹاف اور آنے والے تمام افراد سمیت طالب علموں پر ہوگاجب کہ معذو، بیماراور حاملہ خواتین اس سے مستثنی ہوں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment