جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی : پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی نے شعبہ جغرافیہ کے چیئر مین کا چارج لے لیا ہے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن ) ممبر سنڈیکیٹ، صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی و میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی نے شعبہ جغرافیہ کے چیئر مین کا باضابطہ جائزہ (Charge )لینے کے موقع پر شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ کی عمارت،لیب کی جلد ازجلد تزئین و آرائش کے ساتھ جدید لیب کی تنصیب میری اولین ترجیح ہوگی ۔ شعبہ کے معطل پروگرام جن میں جی آئی ایس پروگرام میں ایم فل / پی ایچ ڈی شامل ہے ان کو بحال کیا جائے گا اور اس کے علاوہ شعبہ میں مزید نئے پروگرامز بھی متعارف کرائے جائینگے جو شہر اور ملک کی ضروریات کے عین مطابق ہونگے اور بین الاقوامی اشتراک سے نیٹ ورک جو گذشتہ چھ سالوں سے معطل رہے ہیں ان پر دوبارہ کام شروع کیا جارہا ہے جن میں برلن یونیورسٹی جرمنی ،جارجیایونیورسٹی امریکہ ،سیلز برگ یونیورسٹی آسٹریا،چین کی سچوان یونیورسٹی سےMoU شامل ہیںجلد ازجلد روبہ عمل لائے جائینگے۔ ان جامعات سے دوبارہ طلبہ اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام بھی شروع کئے جائینگے۔ ایکولوجی اور جغرافیہ پر بین الاقوامی سیمینار ،کانفرنس اور ورکشاپس کا بھی انعقاد ممکن بنایا جائے گا تاکہ شعبہ کی ترقی اور تدریس و تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ جامعات کا وقار اور معیار آپ کے درس وتدریس پر موقوف ہے بلاشبہ ہمارے اساتذہ نہایت روشن دماغ اور ماہر مضامین ہیں جو گلوبل ولیج کے تقاضوں اور جدید ٹیکنالوجی پردسترس رکھتے ہیں اور جامعہ کے لئے ان کی خدمات باعث قدر منزلت ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment