جمعہ, 22 نومبر 2024


گیارہ ہزارایجوکیٹرز اور اے ای اوز کو مستقل کیا جائے، پنجاب ٹیچرز یونین

پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر حافظ غلام محی الدین، سیکرٹری جنرل کاشف شہزاد چودھری اور ضلع لاہور کے صدر اعجاز حسین نے اپنے بیان میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے 11 ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کوفوری طور پر غیر مشروط مستقل کیا جائے۔

پانچ چھ سال سروس کے بعد مستقلی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی شرط عائد کر دی گئی ،ان تمام ایجوکیٹرزاساتذہ کوحکومت پنجاب نے این ٹی ایس کا ٹیسٹ لے کر میرٹ پر بھرتی کیا تھا ۔

محکمہ کی پابندی کے باوجود کمپیوٹر ٹیچرز کو باردانہ تقسیم کیلئے گندم خریداری کے مراکز پر لگا دیا گیا،اگر سب کام اساتذہ نے ہی کرنے ہیں تو باقی محکمے بند کر دیں۔

ان کا کہنا ہے حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو مجبور ہو کر ہمیں دوبارہ سٹرکوں پر آنا پڑے گا اور احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment