اسلام آباد: پاکستان گھر پرسرٹیفکیشن فراہم کر نے والے ممالک کی لیگ میں شامل ہوگیا ۔ مائیکرو سافٹ پاکستان اور ہا ئرایجوکیشن کمیشن کے مابین معاہدہ کے تحت 2000 طلبہ کو مفت سرٹیفکیٹ دئیے جا ئیں گے
تفصیلات کےمطابق مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی ، ا علیٰ تعلیم کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ ایک دہائی سے اسٹریٹجک شراکت داری میں کام کر رہے ہیں۔
اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت طلبہ کو مشق کردہ نصاب روڈ میپ فراہم کرنے کے لئے ایک سرٹیفکیشن پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے جس میں پروڈکٹیویٹی ، کمپیوٹر سائنس ، ڈیٹا سائنس اور آئی ٹی انفراسٹرکچر شامل ہے ۔ کووڈ 19 کے دوران طلبہ گھر بیٹھ کر اپنی پسندکی ٹیکنالوجی کا انتخاب کرسکتے ہیں اور گھر سے ہی آن لائن امتحان دے سکتے ہیں۔