جمعہ, 19 اپریل 2024


میٹرک بورڈنے2020کا(پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنےکااعلان کردیا

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس گروپ جماعت دہم سالانہ امتحانات 2020کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا کہ ابھی صرف سائنس گروپ کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ جنرل گروپ کے سرٹیفکیٹ بھی جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ طلباء و طالبات کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جا ئیں گے تمام طلباء و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکولوں کے سربراہان اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر23بلاک B میں صبح9:30بجے سے سہ پہر 1بجے تک جبکہ جمعہ کوصبح9:30سے سہ پہر 12:00بجے تک بھیج کر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 8دسمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ۔9دسمبر کو گلشن اقبال، لیاقت آباد،جمشید ٹاؤن۔12دسمبرکو گارڈن، صدر، لیاری ٹاؤن،کیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلباء وطالبات سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے۔

یاد رہے کہ بورڈ کے قواعد کے مطابق سرٹیفکیٹ کی جاری کردہ تاریخ کے 6ماہ گزرنے کے بعد بورڈ آفس سے لیٹ فیس کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment