ھفتہ, 23 نومبر 2024


وباسےپھیلاؤسےقبل تعلیمی اداروں کوبند کرنا قابل تحسین ہے

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سےآج یونیسف سندھ چیپٹر کی چیف کریسٹینا نے ملاقات کی
 
ملاقات میں یونسیف سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم آصف ابرار بھی موجود تھے
ملاقات کےدوران مس کریسٹینا نے صوبائی وزیر کو سندھ حکومت کی جانب سے کوویڈ 19 کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر سراہا۔ انکا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لیے جو اقدامات کئے وہ قابل ستائش ہیں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی سب سے پہلے اپنے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں میں اس وبا سے پھیلاؤ سے قبل ان کو بند کیا جو قابل تحسین ہے
.
جبکہ وزیر تعلیم سعید غنی کاکہناتھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم وقت نے ثابت کردیا کہ یہ فیصلہ درست فیصلہ تھا. ہم نے ہر وہ اقدامات کئے جو کوویڈ 19 سے عوام کو بچا سکتے تھے. کورونا کی کمی کےباعث ہم نے 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ہم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
 
انکامزید کہناتھا کہ ہم نے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ایس او پیز جاری کردی ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ وفاقی سطح پر قائم این سی او سی کرے گی. جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم اور وفاقی وزیر تعلیم شامل ہیں۔
 
وفد نے صوبائی وزیر سے تعلیمی اداروں کو کھولنے اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہی حاصل کی۔
 
اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو ، ایڈیشنل سیکرٹری میڈم فوزیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment