ھفتہ, 23 نومبر 2024


انٹرکےنتائج میں تاخیر، لاکھوں طالب علم اوروالدین پریشان

لاہور: انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان سے متعلق فارمولے کا معاملہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے حکومت کے سپرد کردیا۔

کورونا وبا کے باعث اتعلیمی بورڈز کے سربراہان نے بغیر امتحان لیے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کرنے کےلیےفارمولا تیار کیا جس میں تجویز دی گئی تھی کہ امیدوار کے فرسٹ ائیرمیں حاصل کردہ نمبر ڈبل کرکے ان میں 3 فیصد اضافی نمبرشامل کرکے نتائج کا اعلان کردیا جائے۔

تعلیمی بورڈز نے یہ فارمولا منظوری کے لیے محکمہ تعلیم کوبھجوایا جس نے محکمہ قانون کی رائے کے بعد معاملہ حتمی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو بھیج دیا جبکہ دوسری جانب ذرائع کاکہناہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نتائج فارمولے کا معاملہ کابینہ سب کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔

ایسےحالات میں لاکھوں طالب علم اور ان کے والدین پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہر سال انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان اگست میں ہو جاتا ہے، اس بار معلوم نہیں کہ کب انٹرمیڈیٹ کے نتائج آئیں اورکب ایم کیٹ کے امتحانات ہوں، اگر سب کچھ بَروقت نہ ہوا تو ان کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر تعلیمی بورڈز کے سربراہان کاکہناہے کہ پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کے ایک ہفتے بعد وہ نتائج کا اعلان کر دیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment