محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو ) کے صدر پروفیسر، ڈاکٹر زبیر شیخ نے گزشتہ روز نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں بھرتی کے لئے ماجو میں شروع ہونے والے تین روزہ امتحانات روک دیے ہیں۔
یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابقماجو کے صدر نے یہ فیصلہ این۔ ٹی ایس کے افسران کی جانب سےکورونا سے تحفظ کے لئے ٹیسٹ کےدوران حکومت کی اعلان کردہ ایس او پیز کی پابندیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کی بناپرکیا ہے۔
ترجمان نے کہا ماجو کے صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی سے معاشرے کو ایک برا پیغام جائےگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ این ٹی ایس کو ایس او پیز کی پابند کے بغیر کسی اور دوسری یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے ۔