جمعرات, 02 مئی 2024


ایم فل اورپی ایچ ڈی کےداخلہ فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ ناظم مالیات جامعہ کراچی طارق کلیم کے مطابق ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلے برائے سال 2020 ء کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 11 ستمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے

۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع ایچ بی ایل/سندھ بینک کی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment