جمعہ, 22 نومبر 2024


تعلیمی ادارےکھلنےمیں چنددن باقی، مارکیٹ میں کتابیں غائب

لاہور:  تعلیمی ادارے کھلنے میں تین دن رہ گئے مگر مارکیٹ میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی مبینہ غفلت سے مارکیٹ میںنویں، گیارہویں اور بارہویں کی بعض کتابیں غائب ہوگئیں۔ جس کی وجہ سے طلبا مشکلات کاسامناہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان مارکیٹ میں موجود نہیں ،اسی طرح گیارہویں جماعت کی ایجوکیشن،سوکس،اسٹیٹ جبکہ بارہویں جماعت کی فارسی,ایجوکیشن،سوکس،نفسیات، جغرافیہ،شماریات اور انگلش لٹریچر کی کتابیں عدم دستیاب ہے۔

ٹیکسٹ بک پبلشرز کا کہنا ہے پی سی ٹی بی کی جانب سے کتابوں کی ایلوکیشن تاخیر سے کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ان کتابوں کی فراہمی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ سکتا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے سربراہ فواز نیاز کاکہنا ہے چھوٹی جماعتوں کی کتابیں تاحال نہیں بکیں اس لیے پبلشرز گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کتابوں کو پرنٹ نہیں کرسکے ۔ پی سی ٹی بی حکام کاکہنا ہے بہت ساری کتابیں مارکیٹ میں ریلیز کردی گئی ہیں جو کم ہیں وہ ایک ہفتے میں پوری کردی جائینگی ۔

طلبا کاکہنا ہے تعلیمی ادارے کھلنے جارہے ہیں مگر مارکیٹ سے کتابیں غائب ہیں، ٹیکسٹ بک بورڈ کو بروقت انتظامات کرتے ہوئے مارکیٹ میں کتابوں کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے تھی،دو ماہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کی باتیں ہورہی ہیں مگر تاحال اس حوالے سے کوئی پالیسی موجود نہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment