پیر, 25 نومبر 2024


28ستمبرسےکامیاب امیدواروں کےانٹرویوزلیےجائیں گے

کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ16تا 21 ستمبر حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد کیا جائے گا،

جس میں کراچی کے 5202امیدواروں سمیت تقریباً نو ہزاردو سوانتالیس طالبِ علموں کی شرکت متوقع ہے۔جامعہ ترجمان کے مطابق طالب ِ علموں کے لیے ایس او پیز کے تحت ماسک پہننا،اپنے سینیٹائزراور پانی کی بوتل ساتھ لانالازمی ہے۔ کووڈ 19کے پیش نظر، سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے یہ ٹیسٹ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک 3شفٹوں میں لیا جائے گا،جمعے کے روز دو شفٹیں ہوں گی۔

28 مختلف لیبس میں ہر شفٹ میں آٹھ سو طالبِ علموں کا ٹیسٹ لیا جائے گاجس میں طلبا کی تعداد 6227 جب کہ 3012 طالبات کی شرکت متوقع ہے

یاد رہے کہ جامعہ کی2097 سیٹوں بالشمول تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی60سیٹوں کے لیے یہ انٹری ٹیسٹ منعقد کیاجارہا ہے۔جامعہ این ای ڈی میں سیلف فنانس کی565 سیٹیں مختص ہیں جب کہ پہلی بار ضیا الدین بورڈ کی 18ریگولر اور 4سیلف فنانس سیٹیں بھی اس میں شامل ہیں۔

ٹیسٹ میرٹ لسٹ27 ستمبرکو آویزاں کی جائے گی جب کہ 28ستمبر سے کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن ڈے اور اورینٹیشن کا انعقاد نہیں کیا جائے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment