کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی جانب سے ٹیچرز ایسوسی ایشن نےسندھ بھر میں جامعات کے کھلنے پرحکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن کےاراکین کی طرف سے تمام ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک ری یونین کا اہتمام کیا جس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ جامعہ میں اساتذہ کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انجمن کے صدر آصف حسین سموں نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کی ترقی کا دارومدار اساتذہ کی بہتری پر منحصر ہے۔ اسی ضمن میں ایگزیکٹو ممبران کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے عملی اقدامات کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔