بدھ, 01 مئی 2024


کالجزمیں داخلےکاآغازآج سے ہوگیا

کراچی: ڈائریکٹریٹ آف کالجز سندھ نے کالجوں کے داخلہ کا طریقہ کار جاری کردیا۔ مرکزی داخلہ پالیسی کا آغازآج سے کیا جائے گا ۔پری میڈیکل میں لڑکیوں کے لئے 17 ہزار 635 ، 8 ہزار 465، کامرس فیمیل کے لئے 18 ہزار 100 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

اسی طر ح لڑکوں کے لئے پری میڈیکل میں 5 ہزار 490 ، پری انجینئرنگ 20 ہزار 940 سیٹیں کامرس میل 22 ہزار 340 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ داخلہ لینے والے طلبا و طالبات اپنے فارم محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی ویب سائٹ www.seccap.net  یا  https://college.sindh.gov.pk/seccap  پرجمع کراسکتے ہیں

جن طلبا و طالبات کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہیں وہ آن لائن درخواست جمع کروانے لے لئے اپنے قریبی کسی گورنمنٹ کالج سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ معلومات کے حصول کے لئےطلبا وطالبات کےلئے ہر گورنمنٹ کالج میں ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ۔

آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی سہولت صرف کراچی بورڈ سےمیٹرک کاامتحان پاس کرنے والوں کے لئے ہے،ایسے طلب و طالبات جنہوں نے دیگر بورڈز مثلاً اولیول، ٹیکنیکل، آغاخان، فیڈرل اور پاکستان کے دیگر بورڈز یا بیرون ملک سے میٹرک یااسکے مساوی امتحان پاس کیا ہے وہ اپنے درخواست فارم ڈی جی کالجز کے دفتر سےحاصل کرسکتے ہیں
فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 06 اکتوبر ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment