جمعہ, 19 اپریل 2024


پنجاب یونیورسٹی نےرول نمبرسلپس جاری کردی

لاہو ر: پنجاب یونیورسٹی نے عملی امتحانات کے لئے رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں

پنجاب یونیورسٹی کےشعبہ امتحانات نے بی اے / بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون، ٹو، اسپیشل کیٹیگری اور سماعت سے محروم ( پرائیویٹ اور لیٹ کالج) امیدواروں کے عملی امتحانات کے لئے رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں

عملی امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہونگے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق روایتی امتحانات نومبر کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہیں جبکہ روایتی امتحانات کے بعد الگ سے کوئی عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ ریگولر امیدوار رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment