کراچی : گورنمنٹ سیفی عیدی ظہبی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو بوہری کمیونٹی کو واپس کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اس انسٹی ٹیوٹ 1972 میں قومیا لیا گیا تھا تاہم اب اسے اس کے اصل مالک کے حوالے کیا جارہا ہے۔
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر علی قدر مفضل سیف الدین جب گزشتہ سال پاکستان کے دورے پر آئے تھے تو وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات کے دروا ن سیفی عیدی ظہبی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر اب عمل درآمد کیا جارہا ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو انسٹی ٹیوٹ واپس کرنے کی ایک سمری بھیجی گئی تھی جس کی منظوری وزیر اعلیٰ نے اب دیدی ہے جلد ہی وزیر اعلیٰ ہاوس میں ایک تقریب میں سیفی انسٹی ٹیوٹ کے دستاویزات بوہری کمیونٹی کے حوالے کیئے جائیں گے اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی ہوں جس کے بعد سیفی عیدی ظہبی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا کنٹرول بوہری جماعت سنبھال لے گی۔
واضح رہے کہ سیفی انسٹی ٹیوٹ میں اس وقت دوہزار سےزائد طلباء زیر تعلیم ہیں اور سمری کے مطابق ان کی تعلیم کا تسلسل پرانی پالیسی کے تحت جاری رہے گا۔