کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ روزبیچلر آف سائنس ان نرسنگ کا داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوا۔
ڈائریکٹر ایڈمیشن نعمان احسن نے بتایا کہ داخلہ ٹیسٹ میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد تقریباً گیارہ سو تھی جن کے لیے تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ نگرانی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے امتحان کی نگران ٹیم کو داخلہ ٹیسٹ میں حکومت کے وضع کردہ SOPs پرعمل درآمد یقینی بنانے پر ایڈمیشن سیل اور منتظمین کو سراہا۔
تمام امیدوار ایڈمٹ کارڈز اور شناختی دستاویزات دکھا کر داخل ہوئے ۔ ماسک پہننا ہر امیدوار کے لیے لازمی کیا گیا اور امیدواروں کو امتحان گاہوں میں مناسب فاصلے سے بٹھایا گیا۔