جمعرات, 21 نومبر 2024


جے ایس ایم یوکومائیکروبایولوجی میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کےلیےمنظوری مل گئی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی  نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سے مائیکروبایولوجی میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کے لیے منظوری حاصل کر لی ہے۔

یہ منظوری جے ایس ایم یو کے مستند مائیکروبایولوجی پروگرام کی کامیاب تکمیل اور جدید تربیتی تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا اعتراف ہے۔

جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر، پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا، "سی پی ایس پی کی جانب سے یہ منظوری ہمارے فیکلٹی اور عملے کی محنت اور ہمارے عالمی معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے کے عزم کا اعتراف ہے۔ اس سے ہمارے طلبہ کے لیے نئے مواقع کھلیں گے اور سندھ میں صحت کے شعبے کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔"

جے ایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیب کے انچارج اور پروفیسر آف پیتھالوجی ڈاکٹر محمود حسن نے بتایا کہ ایف سی پی ایس ٹریننگ جے ایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیب میں ڈاکٹر بینش عارف کی زیر نگرانی منعقد کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمود حسن اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام ٹریننگ سیشنز سی پی ایس پی کے اصولوں کے مطابق ہوں۔

پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر در محمد نے کہا، "ہم اپنے پروگراموں کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ طبی شعبے کی بدلتی ضروریات کو پورا کر سکیں اور صوبے کے عوام کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔"

اس منظوری کو برقرار رکھنے کے لیے، جے ایس ایم یو ہر پانچ سال میں ایک بار دوبارہ معائنہ کروائے گا جس میں سی پی ایس پی کے تمام اصول و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment