لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت 22 ستمبر سے ابتک پنجاب کے 700 سے زائد سرکاری کالجوں میں ایف اے ، ایف ایس سی و دیگر شعبوں میں داخلوں کیلئے 2لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ایف اے کیلئے 71 ہزار، آئی سی ایس 46ہزار، پری انجینئرنگ 19ہزار،پری میڈیکل 44 ہزار اورآئی کام کیلئے 11ہزار سے زائد طلبانے اپلائی کیا۔ پری میڈیکل میں داخلے کیلئے 69فیصد درخواستیں طالبات جبکہ کمپیوٹر سائنس کیلئے 60فیصد درخواستیں لڑکوں نے جمع کرائیں۔