کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےمیڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے وفاق اور سندھ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کا 6 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ سنادیا جس کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کےتحت 15 نومبر کو شیڈول انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ایم بی بی ایس کا ٹیسٹ صوبہ لےگا یا وفاق معاملہ حل نہ ہو سکاعدالت نے 15 روز میں اکیڈمک بورڈ اور اتھارٹی بنانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ اکیڈمک بورڈ 10 دن میں سلیبس میں خامیوں کاجائزہ لے کر اسے از سر نو تیار کرے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کونسل (پی ایم سی) کے تیارکردہ سلیبس سے کنفیوژن پھیلا ، اکیڈمک بورڈ ٹیسٹ ، امتحانی اسٹرکچر اور سلیبس کاازسرنوجائزہ لےگا، اکیڈمک بورڈ ملک بھر کے طلبہ کیلئے یکساں سلیبس تیار کرے، سلیبس نئی قائم ہونے والی اتھارٹی تیار کرے گی نئے قانون کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کا قیام ضروری تھا، اتھارٹی کیلئے مستقل ارکان کا تعین کیا جائے۔
خیال رہے کہ سندھ کی 5جامعات اور طلبہ نے یکساں ٹیسٹ کا قانون چیلنج کیا تھا جبکہ پاکستان میڈیکل کونسل کے تحت 15 نومبر کو انٹری ٹیسٹ کی تاریخ مقرر تھی۔