کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے سائنس، جنرل گروپ ریگولروپرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی۔
چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سیدشرف علی شاہ کا کہناہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں جس کے باعث طلبا و والدین کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گورنمنٹ اسکولز بھی اسی شیڈول کے مطابق فارم جمع کراسکتے ہیں۔
شیڈ ول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے6 جنوری 2021 تک جمع کئے جائیں گے۔
7سے 15 جنوری تک 500 روپے لیٹ فیس، 18 جنوری سے 29 جنوری تک 800 روپے، یکم فروری سے12 فروری تک 1200روپے، 15 سے26 فروری تک1500،یکم مارچ سے 12 مارچ تک 1800روپے اور آخری تاریخ گزرنے کےبعد2500روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جاسکتے ہیں۔