جمعہ, 19 اپریل 2024


سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت اسپرنگ2021 کا انٹری ٹیسٹ منعقد

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام خزاں2021 میں داخلہ لینے والے طلبہ کاانٹری ٹیسٹ کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر احتیاطی تدابیر کے تحت مختلف شفٹس میں دو دنوں میں منعقد کیا گیا۔

داخلہ کیلئےدس شعبہ جات میں پندرہ سو سے زائد طالبعلموں نے آن لائن اپلائی کیا تھا۔ طالبعلموں کا انٹری ٹیسٹ کمپیوٹرپر لیا گیا تھا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کا کہنا تھا کہ داخلہ کے ہر سیشن میں پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں طالبعلموں کا داخلہ کیلئے اپلائی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایس ایم آئی یو نوجوانوں کی ترجیحات میں شامل ہے اور زیادہ سے زیادہ طالبعلم یہاں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس ادارے کی خوبی ہے کہ یہاں پر پورے پاکستان سے طالبعلموں کو میرٹ پر داخلے دیے جاتے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔

اس موقع پر ڈینز، رجسٹراراور ناظم امتحانات نے بھی امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے امیدواروں کاانڈر گریجویٹ طالبعلموں کے ہمراہ12 سے 14 جنوری تک انٹرویوزلیےجائیںگے۔

انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست6 جنوری جبکہ کی کامیاب امیدواروں کی حتمی میرٹ لسٹ 20 جنوری کو جاری کی جائے گی۔اسپرنگ سیشن کی کلاسز15 فروری سے شروع ہوں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment