جمعہ, 22 نومبر 2024


کراچی:جامعہ این ای ڈی کےتحت آن لائن جلسہ تقسیم اسناد

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت انتیسویں سالانہ آن لائن جلسہ تقسیمِ اسناد2020انعقاد کیاگیا۔
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ترک کونسل جزل تلگا اوجیک ، گورنرسندھ اور چانسلر جامعہ این ای ڈی عمران اسماعیل، پرو وائس چانسلر نثارکھوڑو نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر/ چانسلر جامعات عمران اسماعیل نےکہاکہ جامعہ این ای ڈی صوبے کی عظیم جامعہ ہے جو کہ ناصرف تعلیمی بلکہ ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے۔وزریراعظم کو نوجوانوں سے بہت اُمیدیں ہیں،اسی لیے انہوں نے ’کامیاب جوان پروگرام‘کا آغاز کیاجس کے تحت نوجوان ڈھائی کروڑ تک کا قرضہ حاصل کرسکتے ہیں،اس کا مقصد اپنے نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ نوکری ڈھونڈنے کے بجائے نوکری دینے والے بن جائیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19کی سنگین صورتِ حال کے پیش نظر وینٹی لیٹر پر اس جامعہ نے کام کیا جس سے ملک کو استفادہ ہورہا ہے،ا ڈاکٹر سروش لودھی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں جو بہترین انداز سے جامعہ چلارہے ہیں۔

پرو چانسلر جامعات نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھاکہ یہ بات قابلِ فخر ہے کہ آپ سو برس سے انجینئرز تخلیق کرنے والی ملک کی مایہ ناز یونی ورسٹی سے پاس آؤٹ ہورہے ہیں، جو انجینئرنگ کی دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھی ہے۔تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن اور تحقیق کے ذریعے دنیا سے مقابلہ کیا جاتا ہے اور جامعہ این ای ڈی اورا س کا تھر کیمپس اس حوالے سے بہترین کام کررہا ہے،سندھ نے یونی ورسٹیز ایکٹ منظور کیا جس کے بعد اب سندھ میں 25سے زائد پبلک یونی ورسٹیز کام کررہی ہیں۔

ترک کونسل جنرل تلگا اوجیک آپ کا مستقبل،آپ کے ملک اورآپ کی قوم کا مستقبل ہے۔بحیثیت طالب علم،انسان تمام زندگی اپنی جامعہ سے وابستہ رہتا ہے، آپ ایسی یونی ورسٹی سے فارغ ہورہے ہیں جو 100 برس سے پیشہ وارانہ تعلیم دے رہی ہے تو آپ پر فرض ہے کہ آپ ایلمنائی کی حیثیت سے اپنی جامعہ سے وابستگی رکھیں۔انہوں نے مزید کہاکہ خود کومحدود نہ کریں بلکہ مختلف آپشنزخود پر کھلے رکھیں۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نےاستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ این ای ڈی کو اس سال سو برس مکمل ہوئے ہیں،ا س موقعے پر اس ادارے سے وابستہ اور سابقہ ہر فرد کا شکریہ جنہوں نے ادارے کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا۔کووڈکے سنگین دورمیں بھی ہماری کوشش رہی کہ یونی ورسٹی نظم وضبط کو برقرار رکھیں۔کووڈ کے اس دور میں طالب علموں کے حالات کے پیشِ نظر ہم نے ساڑھے پندرہ کروڑ کی اسکالر شپس دیں

جلسہ تقسیم اسناد 2020میں 9طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سندتفویض کی گئی۔2020 کے پاس آؤٹ گریجویٹس 2079اور ماسٹرزکے طالب علموں کی تعداد 729ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment