جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ این ای ڈی کےتحت36 کلو والٹ سولرپاورپروجیکٹ کاورچوئیل افتتاح

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت36 کلو والٹ سولر پاور پروجیکٹ کا ورچوئیل افتتاح کیا گیا۔

ڈین الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی کا استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ایسے پروجیکٹس ہمارے طالب علموں کے لیے ”لیونگ لیب“کا تصور پیش کرتے ہیں

یہ سولر پاور پروجیکٹ جامعہ کے ممتاز سابقہ طالب علم اور سی ای او کمپیوٹرز اینڈ اسٹرکچرز ان کاپوریٹڈ (سی ایس آئی)امریکہ انجینئر اشرف حبیب اللہ کی جانب سے تحفتاًدیا گیا ہے

اس موقعے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے اشرف حبیب اللہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سولر پاور پروجیکٹ 2021میں کاربن فُٹ پرنٹ کی تخفیف کے ذریعے،جامعہ کو کاربن نیوٹرل بنانے کی کوششوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جامعات سمیت ہر سطح پر ایسے اقدامات کو معاشرتی بہتری کے لیے اُٹھایا جاسکتا ہے جب کہ یونی ورسٹی کے مکمل3 میگا واٹ پاور لوڈ کو بھی جلد سولر پر لے جانا اصل ہدف ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرزپاکستان،کراچی کے چیئرمین سہیل بشیر، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد طفیل کا کہناتھا کہ متبادل ذرائع توانائی کی جانب منتقلی ماحول سمیت خود اپنی صحت سے دوستی ہے۔

جامعہ ترجمان کے مطابق این ای ڈی کا یہ سولر پاور پروجیکٹ 42 ٹن کاربن ڈائی آکسائید کے مقابل حفاظت کرے گاجو کہ تیئس سو درختوں کے برابر ہے۔ یہ پروجیکٹ سالانہ بجلی کے52 ہزاریونٹس کی پیداوار دے گا جس سے جامعہ کوسالانہ بنیادوں پر اندازاًایک ملین کی بچت ممکن ہوسکے گی۔

اس موقع پرکمپیوٹرز اینڈ اسٹرکچرز ان کاپوریٹڈ (سی ایس آئی)امریکہ انجینئر اشرف حبیب اللہ ورچوئیل افتتاح کے موقعے پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment