کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کیمسٹری کے تحت پہلی تین روزہ بین ااقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کی تھیم ” Industrial chemistry towards sustainable Future: Growing Togather(IICC 2021)“ تھی۔
کانفرنس کے مہمان ِ خصوصی وائس پریذینٹ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنیف لاکھانی تھے۔
کانفرنس میں مہمان خصوصی وائس پریذینٹ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنیف لاکھانی کاکہنا تھاکہ بین الاقوامی سطح پر ایسی کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے،جس سے کیمسٹری اورکیمیکل کی فیلڈ میں مدد ملے گی۔ مزید کہا کہ تعلیمی اداروں متعلقہ صنعت کی تعلیم سے کارگر افرادو اذہان میسر ہوں گے۔
جامعہ این ای ڈی کےتحت36 کلو والٹ سولرپاورپروجیکٹ کاورچوئیل افتتاح
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ انجینئرنگ سیکٹر کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے،ملکی اور غیر ملکی ماہرین سمیت کانفرنس آرگنائزرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کیمیائی صنعت کی ضرورت سے متعلق تعلیم،اس کی ترقی کی ضامن ہے۔
پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، شعبے کی چیئرپرسن ڈاکٹر نزہت ارشداور کانفرنس کنوینر ڈاکٹر سعیدہ نادر علی اور کو کنوینرڈاکٹر امتہ القیوم کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کانفرس سے انڈسٹری فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
جامعہ ترجمان کے مطابق 26تا 28فروری این ای ڈی یو نی ورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے تحت پہلی تین روزہ بین الاقوامی، فزیکل اور آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 14کی نوٹ اسپیکرز، 7قومی اور7بین الاقوامی ماہرین نے پیپرز پڑھے رہے۔ اسپین،آسٹر یلیا، سعودیہ عرب،ترکی،بھارت، ملائشیا سمیت امریکہ کے ماہرین نے اس کانفرنس میں آن لائن شرکت کی۔