جمعہ, 22 نومبر 2024


آئی بی اےکےزیراہتمام 3روزہ بین الاقوامی سیمینارمنعقد

کراچی :  آئی بی اے کراچی کے زیر اہتمام پہلی بین الاقومی ـ"Economics and Sustainable Development"کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کے اس کٹھن دور میں پاکستانی میعشت نمو و استحکام، urban resilienceاورشہری سہولیات پر اسکے نمودار ہونے والے اثرات، جیسے مسائل سے دوچار ہے۔ان اہم موضوعات اور ان کے حل کوزیر بحث لانے کے لئے آئی بی اے کراچی کے اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز اور سینٹر آف بزنس اینڈاکنامک ریسرچ نے باہمی اشتراک سے پہلی تین روزہ بین الاقومی "Economics and Sustainable Development"کانفرنس منعقد کی ہے۔

کانفرنس کا مقصد پاکستان اور دنیا کو درپیش چیلنجوں کے حل کے لئے مقامی اور عالمی سطح پر تخلیقی خیالات ، بہترین طریقہ ہائے کار اور دیگر اقدامات کو بروئے کار لانا ہے۔ اس کانفرنس نے صنعتی اور تدریسی ماہرین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہے۔

معروف ماہر معاشیات اور مصنف ، آکسفرڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر لئنٹ پریچرٹ خصوصی خطاب کریں گے جبکہ چیف اکنامسٹ، آیشیائی ترقیاتی بنک یاسویوکی ساواڈا، سابق وفاقی وزیر خزانہ اور معاشی امور ڈاکٹر حفیظ پاشا، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹرثانیہ نشتر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان اور متعدد مشہور شخصیات سیر حاصل بحث کا حصہ بنیں گے۔

اس کانفرنس کے تحقیقی مضوعات میں Public Finance and Fiscal policy ، نمو، ترقی اور آبادی کی پالیسی ، ماحولیاتی تغیرات، Macroeconomics and Forecasting کے مضوعات شامل ہیں۔

کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مابین پینل ڈسکشن ہوںگے۔بین الاقومی محققین تحقیقی مکالے پیش کریں گے۔ ممتاز ماہرین تعلیم کے ساتھ تکنیکی سیشن ہوں گے جبکہ پوسٹرسیشن اور ڈاکڑل سمپوزیم بھی منعقد کرائے جائیں گے۔
اس کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آئی بی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا :"یہ کانفرنس موجودہ macroeconomic امور پر تدریسی اور پالیسی کے سیاق کو مدنظر رکھے گی جبکہ عصری مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد صنعتی ماہرین کے ساتھ مباحثوں سے مستفید ہوسکیں گے۔

ڈین اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر اسماء حیدر کا شرکاء کو دعوت دیتے ہوئے کہنا تھا ـ"ہم امید کرتے ہیں کہ کانفرنس میں انسانی ترقی اور مساوات جیسے موضوعات کو اجاگر کرتے ہوئے مستقبل کی تعمیر نو کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی کوشش کی جائے گی"۔

کانفرنس کے حاضرین میں وفاقی و صوبائی محکمے، تعلیمی و تحقیقی ادارے،کارپوریٹ سیکٹر اور مقامی و بین الاقومی غیر سرکاری تنظیموں کی شرکت متواقع ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک، اینگرو کارپوریشن اور کے- الیکٹرک نے اس کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment